بائیڈن انتظامیہ نے امریکا کی شہریت لینے کے لیے امتحان کا طریقہ تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

امریکی شہریت کے لئے اب ملٹی پل چوائس پر مبنی ٹیسٹ ہوگا اور امتحان ٹیبلٹ پر دینا ہوگا دس میں سے چھ سوالات کے درست جوابات دینے والا ہی پاس ہوگا، ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے نیا لٹریچر پڑھنا ہوگا۔

انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنے کا طریقہ کار بھی الگ ہوگا، شہریت سے متعلق نیا طریقۂ کار 2024ء میں نافذالعمل ہوگا۔

ہر سال لاکھوں تارکین وطن کو امریکی شہریت کے حصول کیلئے نیچرلائزیشن کا امتحان دینا پڑتا ہے، صدر جو بائیڈن نے اپنی انتظامیہ کے آغاز میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں نیچرلائزیشن کے لیے انگریزی اور شہریت کے امتحانات کا جائزہ لینے کی ہدایت شامل تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY