کراچی میں شارع فیصل پر شہری کو تشدد بنانے پر پولیس حکام نے دو اہلکاروں کو معطل کردیا۔
گزشتہ روز واقعے کی خبر ’جنگ‘ کی جانب سے بریک کرنے پر پولیس حکام کو ایکشن لینا ہی پڑ گئیا اور انہوں نے واقعے میں ملوث دو اہل کاروں شاہین خان اور اے ایس آئی اللہ دتہ کو معطل کرکے جان چھڑا لی۔
واضح رہے کہ پولیس گردی کا واقعہ کراچی میں شارہ فیصل پر پیش آیا تھا جس میں وی آئی پی پروٹو کول میں شامل پولیس اہل کار نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
شارع فیصل پر پروٹو کول کے بیچ میں گاڑی لانے کی غلطی پر پولیس اہل کار نے شہری کو ناصرف مارا بلکہ گالیاں بھی دیں۔
شہری نے اپنے موبائل فون سے اس واقعے کی ویڈیو بنالی تھی۔












