جنرل قمر باجوہ کا دورہ افغانستان مثبت پیشرفت ہے، امریکا

0
116

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ افغانستان کو مثبت پیشرفت قراردیا ہے ۔
آرمڈ سروسزکمیٹی کو بریفنگ میں جیمز میٹس نے تسلیم کیا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان واحد ملک ہے جس کےسیکیورٹی اہلکاروں نےکسی بھی ملک سے زیادہ جانیں دی ہیں۔
پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کابل پر بات کرتے ہوئے میٹس نے کہا کہ اس دورے کو افغانستان میں مثبت انداز میں دیکھا جارہا ہے ،یہ دورہ ایک نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب پاکستانی حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے تاہم دوسری جانب انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’لگتا ہے کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی اپنی ہی خارجہ پالیسی چلا رہی ہے‘۔
جیمز میٹس نے کہا کہ امریکا چین، روس، افغانستان، نیٹو ممالک کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات کی فہرست تیارکرےگا اور تبدیلیوں کیلئے سفارتی اور اقتصادی دباؤ کو بھی استعمال میں لایا جائیگا۔
دوسری جانب سینیٹ کی ایک ا ور بریفنگ میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ نےالزام لگایا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے دہشت گردگروپوں سے رابطے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY