امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے میانمارمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مہاجرین کیلئے470ملین ڈالراضافی امدادفراہم کرےگا۔میانمارکےخلاف وسیع تراقتصادی پابندیوں کی تجویزنہیں دیں گے۔
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا دورہ میانمار پر ہیں،انہوں نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کےساتھ ملاقات کےبعد مشترکا پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ میانمارمیں جوکچھ ہوا،اسکے مناظر خوفناک ہیں، سرحد کے اندر موجود افراد کی سکیورٹی کی ذٕمہ داری، حکومت اور سیکیورٹی فورسزکی ہے۔
بنگلہ دیش، میانمار، مہاجرین کی واپسی کیلئے آپس میں تعاون کریں، میانمار میں غیرانسانی سلوک کی غیرجانبدار،قابل اعتبار تحقیقات کی جائیں، ملزمان کا احتساب کیا جائے۔
سوچی کا کہنا تھا کہ ٹلرسن سےملاقات میں امن واستحکام یقینی بنانےکیلئےقانون کی عملداری کی اہمیت پر زور دیا،روہنگیابحران پرخاموش نہیں رہے، نسلی کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے خلاف اقدامات سے باز رکھنے کی کوشش کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY