چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورقائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان ایک اور بیٹھک اسلام آباد میں ہوئی، اپوزیشن لیڈر نے تحریک انصاف کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ فلک شیر، ارباب شہزاد اورشعیب سڈل کے نام جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ محمود الحسن رضوی کے نام وزیراعظم کو پیش کیے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے ناموں پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، چیئرمین کی تقرری کیلئے مشاورت خوشگوار ماحول میں جاری ہے، امید ہے کہ مزید ایک دو ملاقاتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق ہوجائے گا۔ اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ ان کی کوشش ہے کہ چیئرمین نیب کیلئے کسی ایک اچھے نام پر اتفاق ہو۔

SHARE

LEAVE A REPLY