جوہری پروگرام ملکی سلامتی کا ضامن ہے، کم جونگ ان

0
842

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ پیونگ یانگ کا جوہری پروگرام ملکی خود مختاری کا ضامن ہے۔

سرکاری میڈیا نے اتوار کے روز بتایا کہ کم کے مطابق اس پروگرام کی وجہ سے کوئی بھی دشمن شمالی کوریا پر حملہ کرنے سے باز رہے گا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس کمیونسٹ ریاست کے ساتھ سفارتکاری ناکام ہو چکی ہے اور اب ’صرف ایک ہی حربہ کام آئے گا‘۔

تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ اس سے ان کی مراد کیا تھی۔ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کے باعث جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY