ہزاروں اسرائیلی نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

0
651

ہزاروں اسرائیلی آباد کاروں نے تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ہٹانے، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، مظاہرے میں خواتین، بچوں اور نوجوان افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا مظاہرہ تل ابیب میں گزشتہ ہفتے اور اُس سے قبل بھی کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY