صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

0
1104

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث صاحبزادہ حامد رضا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضانے قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، حامد رضا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی سے استعفیٰ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان اکرم راجہ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY