امریکن بار ایسوسی ایشن نے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو بین الاقوامی انسانی حقوق ایوارڈ 2023 سے نواز دیا۔
امریکن بار ایسوسی ایشن کے صدر ڈیبوراہ ایکسن راس نے پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایوارڈ سے نوازا۔
اس موقع پر صدر امریکن ایسوسی ایشن بار کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو یہ ایوارڈ بحران کے دور میں سیاسی مصلحتوں سے بے خوف ہوکر جرات مندانہ فیصلے کرنے اور عدالتی آزادی کے دفاع میں دیا جارہا ہے۔
اس دوران تقریب سے خطاب میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے دنیا کے مختلف حصوں بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور منی پور میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف مذہب کی بنیاد پر نفرت انگیزی اور جرائم پر تشویش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ کے اجرا کا سلسلہ امریکا سے باہر انسانی حقوق کی ترقی، فروغ اور تحفظ کیلئے غیر معمولی کردار اداکرنے والے وکیلوں ، انسانی حقوق کے علمبرداروں کے اعزاز میں کیا گیا تھا۔











