مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس اسٹولٹن برگ نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ بحر اوقیانوس کے اطراف کے تعلقات کو کمزور کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے یہ بیان پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی صد سالہ تقریب کے موقع پر امریکی اور فرانسیسی صدور کے درمیان دفاعی معاملے پر بیان بازی کے تناظر میں دیا۔ فرانسیسی صدر کا نام لیے بغیر نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ یقینی طور پر ایک طاقتور یورپ مغربی دفاعی اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا۔

انہوں نے یورپی ریاستوں کو خبردار کیا کہ وہ اتحاد کے منافی ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں، جن سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY