کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میںایف سی کے 4 سیکورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیٹیکل حکام کے مطابق بارودی سرنگوں کے3 دھماکےسرحدی علاقے خرلاچی میں ہوئے، دھماکوں میں 4 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ2 زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہدا کی میتیں اور زخمی اہلکاروں کو پاراچنار روانہ کردیا گیا۔
دھماکوں کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا












