کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 5دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیئے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق زخمی دہشت گردوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر اس دوران تینوں دہشت گرد دم توڑ گئے۔
بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس پر اضافی نفری طلب کرلی گئی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلہ کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جو بعد ازاں دم توڑ گئے، جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی میں 2 رینجرز اور سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ہلاک اورگرفتار دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان بھی ملا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY