اسپین میں کاتالونیا کی علیحدگی کا مطالبہ پھر زور پکڑ گیا۔ بارسلونا میں ہزاروں علیحدگی پسندوں نے ریلی نکالی اور مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں علیحدگی پسند ایک بار پھر آزادی کے حق میں نکل آئے۔ کاتالونیا کے حامیوں نے حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرہ مرکزی حکومت کی جانب سے نئے الیکشن کے فیصلے کے خلاف کیا گیا۔
دوسری جانب اسپین کے وزیر اعظم راجوئے راخوئی نے کہا ہے کاتالونیا موجودہ حکومت جلد ختم کر دی جائے گی تاکہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔













