کوئٹہ کی ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکاخیزموادسبزی منڈی کےگیٹ کےقریب رکھاگیاتھا۔
گزشتہ ہفتے بھی کوئٹہ میں ایک پولیس ٹرک کونشانہ بنایا گیا تھا جس میں اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY