,,,,,,

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سےعشائیہ میں ’معرکہ حق‘ اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سیاسی قیادت کی استقامت اور مسلح افواج کے ثابت قدم رہنے کے ساتھ عوام کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت وفاقی وزراء، گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

اسی طرح چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اینڈ نیول سٹاف، سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام اور تینوں سروسز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ تقریب کے شرکاء نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران قوم کو متحد کرنے کے ساتھ آگے بڑھانے سمیت باشعور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ مسلح افواج کی ہمت اور قربانی اور پاکستانی عوام کی پرعزم حب الوطنی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیاسی قیادت کی جانب سے معرکہ حق کے دوران بہترین سٹریٹجک پر اظہار تشکر کیا اور مسلح افواج کی آپریشن بنیان مرصوص میں آپریشنل کامیابی کو یقینی بنانے سمیت بغیر کسی رکاوٹ کے پیشہ ورانہ خدمات اور تعاون کو سراہا۔

انہوں نےاپنی گفتگو میں بھارت کی طرف سے چلائی جانے والی ڈس انفارمیشن مہم کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے غیر متزلزل کردار کا بھی اعتراف کیا اور مذموم پروپیگنڈے کے خلاف ایک ” فولادی دیوار” کے طور پر کردار ادا کرنے پر بھی قابل ستائش قرار دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارت کاروں کی شاندار خدمات کو بھی سراہا، جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم پاک بھارت تنازع کے دوران بھی تذبدب کا شکار نہیں ہوا۔

آخر میں ان کا مزید کہنا کہ آج کا دن قومی یکجہتی، نئی طاقت اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے کے اجتماعی عزم کو جلا بخشتا ہے۔

,,,,,,,,,,,,

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدرپاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہےکہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینےکی منظوری دے دی ہے۔

عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صدرپاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہےکہ وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینےکی منظوری دے دی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔اعلامیےکے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY