تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ نوازشریف کیس کو تاخیر سے بچانے کے لئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا وقت کی ضرورت ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ملک آکر پھر باہر چلے گئے تو مقدمہ تاخیر کا شکار ہوگا ،اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔
انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ شریف خاندان کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ دے رہی ہے ۔
فواد چوہدری نے اس موقع پر پاناما پیپرز میں موجود باقی کرداروں کے بھی احتساب کا مطالبہ کیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY