عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلا ف غلط وقت پر بڑا فیصلہ دیا گیا ہےجس کا فائدہ ایک سیاسی جماعت کو ہورہا ہے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں اسفندیار ولی نے کہاکہ بعض قوتیں اٹھارویں آئینی ترمیم کا خاتمہ چاہتی ہیں، ایسی قوتوں کےخلاف سڑکوں پر ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر 5 سال بعد مذہبی جماعتوں کواسلام یاد آتا ہے،سراج الحق صوبائی اور مولانا فضل الرحمٰن مرکزی حکومت میں رہ کر 5سال تک مزے لوٹتے رہے، 25جولائی کوعوام بُرے بھلےکی تمیز کرکےووٹ استعمال کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY