مدغاسکر :طاعون سے 124افراد ہلاک

0
1081

افریقی ریاست مڈغاسکر میں طاعون کی وبا سے 3 ماہ میں 124 افراد ہلاک اور 1 ہزار 192متاثر ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس ماہ اگست سے اب تک طاعون کی وبا سے جزیرائی ریاست کے دو اہم شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

مڈغاسکر کے خطرات اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق طاعون سے 124 افراد ہلاک اور 1200 کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ادارے کے مطابق اس وبا سے ہر سال لوگ متاثر ہوتے ہیں لیکن 3ماہ میں جتنے لوگ متاثر ہوئے یہ گزشتہ برسوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد سے 3گنا زائد ہے۔
حکومتی رپورٹ کے مطابق طاعون سے متاثر 55 فیصد سے زائد افراد دارالحکومت انتاناناریوو اور توماسینا سے تعلق رکھتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY