سپریم کورٹ نے چیف ایگزیکٹو پی آئی اے مشرف رسول کو شام 4 بجے تک کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں پی آئی اے ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کے معاملے پر چیف ایگزیکٹو مشرف رسول سیاں عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی، شرم کریں، کیا آپ کو تنخواہ مل گئی، آپ کی تنخواہ 2 ملین سے زیادہ ہوگی غریبوں کو کیوں تنخواہ نہیں دیتے، پی آئی اے کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔

ایئر بلیو کے ایم ڈی جنید خان عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا ایئر بلیو کا چیف ایگزیکٹو کون ہے، بتایا جائے کہ آپ کے پاس کتنے پائلٹس ہیں۔ سپریم کورٹ نے ڈگریوں کی تصدیق میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ائیر بلیو پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اب تک پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کیوں نہیں ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY