پاکستان کے سینئر سیاست دان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے طویل عرصے بعد خاموشی توڑی ہے۔

حالیہ ٹی وی انٹرویوز میں اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان سے متعلق شیخ رشید کی گفتگو کے کئی حصے سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہیں۔

شیخ رشید عید کے موقعے پر ایک عرصے کے بعد ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوئے تو وہ اپنے روایتی انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیے۔

انہوں نے اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ مقتدرہ سے اب مزید تعلق رکھنے کے خواہش مند نہیں رہے ہیں اور نہ ہی ان کی اور پی ٹی آئی کی سیاسی راہیں ایک رہی ہیں۔

شیخ رشید کا شمار پاکستان کے ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ سے فوج کی حمایت کرتے رہے ہیں اور اعلانیہ طور پر خود کو فوج سے منسلک کرتے رہے ہیں۔

پاکستانی نیوز چینلز دنیا ٹی وی، جی ٹی وی، اے بی ایم اور دیگر کو دیے گئے انٹرویوز میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے دوستی رکھنا چاہتا ہوں اور چلہ کاٹنے کے باوجود انہوں نے سابق وزیر اعظم کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY