الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کی آئینی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی مگر تقرری کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ایک بھی نشست نہ ہوسکی۔

حکومت اور اپوزیشن کے اختلافات آئینی شقوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ بن گئے، آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے مشاورت سے 3، 3 نام بھجوانے تھے۔ پارلیمانی کمیٹی نے 6 میں سے سندھ اور بلوچستان کے اراکین کے ناموں کا انتخاب کرنا تھا۔ 26 جنوری کو قرعہ اندازی کے ذریعے سندھ اور بلوچستان کے اراکین ریٹائر ہوئے۔

یاد رہے گزشتہ 45 روز سے الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے اراکین کی نشستیں خالی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY