میری امی کی باتیں بھی باقی اکثر ماؤں کی طرح ولیوں اور فلسفیوں والی باتیں ہیں۔ سوچتی ہوں کہ انکی اکثر باتوں کو ریکارڈ کر کے انکو ایک کتابی شکل دوں کہ عام لوگوں کو پتہ چلے کے ہماری مائیں، نانیاں اور دادیاں جو کسی کالج یونورسٹی کی اعلی تعلیم یافتہ نہیں تھیں لیکن انکی باتیں کسی اہل فکر اور فلسفی سے کم نہیں ہوتی ہیں۔ آپ کے لیئے کبھی کبھی اپنی امی کی مختصر باتیں پیش کرتی رہونگی آپ بھی کیوں نہیں اپنے بزرگوں کی ایسی خالص باتیں لکھتے؟
امی کہتی ہیں
عموما خوبصورت عورتیں
خوش گفتار و خوش اخلاق نہیں ھوتیں
مگر خوش اخلاق عورتوں کو ھمیشہ خوبصورت عورتوں پر فوقیت حاصل ھوتی ھے
کیونکہ حسن و خوبصورتی تو جزوقتی ھوتی ھے اور وہ قلیل مدت میں ڈھل جاتا ھے
اور خوبصورت عورت کی کشش ختم ھو جاتی ھے
مگر معمولی شکل والی خوش اخلاق عورت اپنے
حسن اخلاق کی وجہ سے بہت پرکشش لگتی ھے
ذرا سوچیئے تو سہی اس اہم بات کے بارے میں
شاہین اشرف علی













