تسلیم کیجئے کہ ملک ریاض زمینی خدا ہے

0
1035

چند روز پہلے زمینی خدا ملک ریاض کی بیٹیوں کے حملے کی خبر شائع ہوئی اور جن دو خواتین پر لاہور ڈیفنس میں حملہ ہوا انہوں نے وکیلوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر کے اپنی فریاد سنائی۔ لیکن آج زمینی خدا جیت گیا، کیسے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبر مکمل پڑھیئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما نے کاروباری شخصیت کی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کے خلاف کیے جانے والا کیس واپس لے لیا، عدالت میں دئیے گئے بیان میں کہا کہ جو ہوا صرف غلط فہمی کی بنیاد پرہوا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کی جانب سے کاروباری شخصیت کی بیٹیوں اور آمنہ عثمان کے خلاف گھر میں داخل ہوکر تشدد کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، کینٹ کچہری میں پیشی پر عظمیٰ اور ہما نے عدالت میں دئیے گئے اپنے بیان میں اس ایف آئی آر کو غلط فہمی قرار دے دیا۔

عظمی ٰخان نے عدالتی بیان میں کہا کہ تشدد کا واقعہ ہوا ہی نہیں، کسی نے حملہ نہیں کیا، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان معصوم ہیں، پاؤں پر زخم اس لیے آیا کہ گلاس میز سے گر گیا تھا، خوشی المعروف عظمیٰ کی بہن ہما کہتی ہے میری بہن نے غلط فہمی کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرائی۔

SHARE

LEAVE A REPLY