وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے فائرنگ کر کے خود کشی کر لی۔
جواد نے کے ڈی اے میں واقع اپنے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کی۔
جواد آفریدی واٹر اینڈ سینیٹشن کمپنی کوہاٹ میں میڈیا ایڈوائزر کی جاب کرتا تھا۔
جواد آفریدی وزیر سیفران شہریار آفریدی کے بھائی ڈی ایس پی ریٹائرڈ سلطان آفریدی کابیٹا تھا۔کوہاٹ پولیس خود کشی کی وجوہات کو جاننے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے۔












