صادق آباد میں گزشتہ روز پیش آنے والے ہولناک ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی جب کہ کئی زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بوگیوں کے ملبے سے ایک بچے کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق لوپ لائن سے ملبہ اٹھانے کا کام آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

گزشتہ روز اکبر بگٹی ایکسپریس ولہار اسٹیشن پر لوپ لائن میں کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY