امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹِلرسن نے میانمار کی فوج کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راکھین ریاست میں جاری تشدد کو ختم کرنے میں مدد کریں۔

میانمار کی فوج کے سربراہ مِن آؤنگ ہلاینگ سے ٹیلی فون پر بات چیت میں ٹِلرسن نے راکھین ریاست میں جاری انسانی بحران اور وہاں ہونے والے مظالم سے متعلق رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹِلرسن نے میانمار کی فوج کے سربراہ سے کہا کہ وہ راکھین میں تشدد کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں میں معاونت کریں۔

واضح رہے کہ راکھین میں 25 اگست سے جاری سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے تناظر میں لاکھوں روہنگیا مسلمان ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY