صومالی پولیس نے بتایا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو میں دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پہلی کارروائی ایک مشتبہ کار خود کش نے کی جس کے چند منٹ بعد ہی ایک اور دھماکا ہوا۔ ہفتے کے دن یہ حملے صدارتی محل کے قریب ہی واقع ایک ہوٹل کے نزدیک کیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دو ہفتے قبل ہی موغادیشو میں ایک خونریز حملے میں ساڑھے تین سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY