ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی دباؤ کے باوجود میزائلوں کی تیاری جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔

اتوار کے روز سرکاری ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں روحانی نے کہا کہ ایران میزائل بناتا رہا ہے، بنا رہا ہے اور بناتا رہے گا اور اس سے کسی بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ عالمی طاقتیں ایرانی میزائل پروگرام کو جوہری ڈیل کی روح کے منافی قرار دیتی ہیں۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا اور اس کے بدلے اس پر عائد بین الاقوامی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY