امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملے میں بھارت کی امریکا کے ساتھ مشاورت کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں

یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے تردیدی بیان میں stateکہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے سے قبل امریکا سے نہ ہی مشاورت کی نہ ہی اطلاع دی۔

ایلس ویلز نے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشاورت کی میڈیا رپورٹس غلط ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز ان دنوں ایک اہم دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY