اقوام متحدہ کے مطابق شامی عوام کو تباہ کن بحرانی صورتحال کا سامنا ہے۔
اس عالمی ادارے کے ایک اہلکار مارک لوکوک نے بتایا کہ شام میں اس وقت تیرہ ملین انسانوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں کامیابی کے باوجود بڑے پیمانے پر شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑ رہے ہیں۔
اس لڑائی کے دوران ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے گڑھ الرقہ کے سوا چار لاکھ کے لگ بھگ باسیوں کو بھی نقل مکانی کرنا پڑی۔ اسی طرح تین ملین شامی باشندے ایسے علاقوں میں موجود ہیں، جہاں ان تک امداد پہنچانا انتہائی مشکل ہے۔












