چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا غیر آئینی عمل کی باتیں سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ملک میں سب ٹھیک نہیں، الیکشن مقررہ وقت پر ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی گنجائش نہیں، 2018 میں ایک اسمبلی دوسری منتخب اسمبلی کو اقتدار منتقل کرے گی۔

رضا ربانی نے کہا احتساب کے بغیر کوئی معاشرہ یا ملک نہیں چل سکتا، اب سینیٹر کا بھی احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا ایک دوسرے کے کاموں میں غیر آئینی مداخلت نہ کی جائے، پرویز مشرف فرار ہو کر باہر بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ریاست مشرف کیس کو آگے نہیں بڑھا سکی۔

SHARE

LEAVE A REPLY