پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جمع کرا چکے ہیں۔

بنی گالا کے باہر پریس کانفرنس میں علیم خان کا کہنا تھا کہ ان کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہےجبکہ کچھ ٹی وی اینکرز مجھے کرپٹ ظاہر کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 11سال سے اپوزیشن میں ہوں اور آج تک میرے خلاف کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا،میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور پاکستان میں تبدیلی کے مقصد کو آگے بڑھاؤں گا۔

علیم خان نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی خیبر پختونخوا میں کسی زمین پر قبضہ کیا ، جہاں گزشتہ دور حکومت میں ان کی جماعت اقتدار میں تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY