اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، دارالحکومت میں اس وقت 1403 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد میں 61 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔
ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 42 کیسز سامنے آئے، دیہی علاقوں میں مجموعی طور پر 937 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔












