کالعدم جماعت الاحرار نے کرم ایجنسی پاراچناردھماکےکی زمہ داری قبول

0
466

لک دشمن جماعت الاحرار نے پاراچنار میں بم دھماکہ اور مردم شماری ٹیم پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اس تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ پاراچنار کے علاقہ گودر میں شیعہ مسلمانوں پر بم دھماکہ اور مردم شماری ٹیم پر حملہ انکی تنظیم نے کیا ہے، پاراچنار

کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں بم دھماکے کے نتیجے ميں پانچ خواتین اور چار بچوں سیمت14 افراد شہید 9 زخمی ہوگئے ، 9 شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا

سوشل میڈیا پہ جاری بیان مندرجہ ذیل ہے۔

آج صبح جماعت الاحرار کے جوانوں نے کرم ایجنسی کے مرکز پارہ چنار کے قریب گودر میں #آپریشن_غازی عبد الرشید رحمہ اللہ کے تحت مردم شماری ٹیم پر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دس سے زائد شیعہ گستاخ اور مردم شماری ٹیم کے افراد کو اپنے برے انجام تک پہنچایا ـ للہ الحمد
ھم وطن عزیز میں شریعت کے نفاذ اور جمہوریت کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کیلئے لڑ رہے ہیں اور انہی مقاصد کے حصول تک ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی ـ ان شاءاللہ
اسد منصور
ترجمان
تحریک طالبان پاکستان (جماعت الاحرار)
#آپریشن_غازی
#جماعت_الاحرار
۲۸ رجب المرجب ۱۴۳۸ ھــق
۵ ثور ۱۳۹۶ ھـــش
25 اپریل 2017 م

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ آئی ایس پی آرنے دعویٰ کیا تھا کہ کالعدم جماعت الاحرا ر کے سرغنہ احسان اللہ احسان نے خود کو سیکورٹی اداروں کےحوالے کردیا ہے، تاہم انکی جماعت کی جانب سے ابھی ملک دشمن کاروائیاں جاری ہیں۔

جابر حسین

SHARE

LEAVE A REPLY