اربعین حسینی کے زائرین ملتان ایئر پورٹ پر پھنس کر رہ گئے

0
673

اربعین حسینی کے لئے جانے والے زائرین ملتان ایئر پورٹ پر پھنس کر رہ گئے

عراق جانے والے سینکڑوں مسافر گزشتہ دو دنوں سے ملتان ایئر پورٹ پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے ایمرٹس ایئر لائن کے خلاف احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ملتان ایئرپورٹ پر بریفنگ ایریا میں بغداد جانے والے مسافروں کا ایمرٹس ائیرلائن کیخلاف احتجاج جاری ہے۔

ایمریٹس ائیر لائن بورڈنگ پاس جاری کرنے کے باوجود مسافروں کو ساتھ لے جانے سے انکاری ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ 8 نومبر کو لے جائیں گے

گزشتہ روز سے ہمیں ذلیل کیا جا رہا ہے، طیارہ آج جا رہا ہے لیکن ائیرلائن حکام ہمیں نہیں لیکر جا رہے

ایئرپورٹ حکام ہمارا ساتھ دینے کے بجائے ائیرلائن کا ساتھ دے رہا ہے۔ دیگر اطلاعات کے مطابق دبئی ایئر نے بھی فیصل آباد میں اپنی فلائٹس معطل کر دی ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے چھ سے سات ہزار روپیہ اضافہ بھی کیا گیا

این ایچ نقوی۔اسلام آباد

SHARE

LEAVE A REPLY