کابل میں خودکش دھماکے میں سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پل چرخی جیل کے قریب خود کش دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔ خودکش بمبار نے جیل ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا جو ملازمیں کو چھوڑنے جا رہی تھی۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

دھماکے ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY