فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب نے اپیل تیار کر لی۔

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں بھی نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس حوالے سے نیب کا مؤقف ہے کہ نواز شریف کو سنائی گئی سزا میں اضافے کے لیے اپیل دائر کی جائے، احتساب عدالت سے نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا کم ہے، اسے بڑھایا جائے۔

نیب کا مؤقف یہ بھی ہے کہ جرم ثابت ہو چکا ہے، نیب آرڈیننس میں دفعہ9 اے5 میں زیادہ سے زیادہ سزا14 سال قید ہے۔

نیب دونوں ریفرنسز میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY