ایک اعلیٰ یورپی عہدیدار نے کہا ہے کہ ترکی تیزی سے یورپی یونین سے دوری کے راستے پر گامزن ہے۔ یورپی یونین کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد انقرہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات ترکی کو یورپی یونین کی رکنیت سے دور لے گئے ہیں۔
اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہےکہ رکنیت کے لیے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی برسوں کی پیش رفت انقرہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ یورپی یونین کے رکنیت کے شعبے کے کمشنر ژوہانس ہان نے کہا کہ ترکی میں بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کے شعبوں میں زبوں حالی پیدا ہوئی ہے












