امریکا میں ایک روز کے دوران 16 سو ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں

0
788

امریکا کی نصف درجن ریاستوں میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آئیں اور صرف ٹیکساس میں متاثرین کی تعداد 4 لاکھ سے بڑھ گئی۔

۔جن ریاستوں میں ریکارڈ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ان میں کیلیفورنیا، فلوریڈا، مونٹانا، اوریگون اور ٹیکساس شامل ہیں۔

رائٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں منگل کے روز مئی کے بعد سب سے زیادہ 13 سو اموات سامنے آئیں۔

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے کرونا وائرس کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے بدھ کے روز سے پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی طرف سے نافذ کردہ نئی پابندیوں میں دو سے زائد افراد کے ملنے، ریستورانوں میں قریب قریب بیٹھنے اور عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے سمندری اور ہوائی سفر کرنے والے اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ لازمی کرانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

کیری لیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وبا کے پھیلاؤ کے سبب ملک کا طبی نظام مفلوج ہو سکتا ہے اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اس لیے شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ہانگ کانگ میں منگل کو کرونا وائرس کے 106 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 98 مقامی طور پر منتقلی کے تھے۔ رواں سال جنوری سے اب تک 2880 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور 23 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY