شمالی امریکاسے ایک ارب تتلیوں کی میکسیکو نقل مکانی

0
36

ہر سال کی طرح اس سال بھی کم و بیش ایک ارب تتلیاں شمالی امریکا سے نقل مکانی کرکے میکسیکو پہنچ گئی ہیں۔

چار انچ بڑے پَروں کی حامل خاص مونارک نسل کی یہ تتلیاں ہر سال موسم سرما میں نقل مکانی شروع کرتی ہیں اور 3ہزارمیل طویل سفرطے کرکے میکسیکو کے گرم علاقے میں پہنچتی ہیں جہاں سورج کی گرماہٹ سمیٹنے کیساتھ ساتھ اپنی نسل کی افزائش پر بھی توجہ دیتی ہیں۔

صرف دو مہینے زندہ رہنے والی یہ خاص نسل کی تتلیاں جب میکسیکو کے جنگلات میں پہنچتی ہیں تو درختوں پر چمٹی ان تتلیوں کے جھنڈ کے جھنڈ خوبصورت نظارہ پیش کرتے نظر آتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY