نااہل بیورو کریسی۔ زائرین پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ گئے

0
1038

حکمرانوں، نااہل بیورو کریسی اور ملی ذمہ داران کی غفلت اور عدم توجہی ۔۔۔ زائرین پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکمرانوں، بیورو کریسی اور ملی ذمہ داران کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث
اربعین حسینی کے لئے براستہ تفتان ایران عراق جانے والے زائرین نئی سے نئی پریشانیوں کا شکار ہوئے اور بروقت چہلم امام حسین علیہ السلام اور اربعین واک کے لئے پہنچنے میں ناکام رہے۔ اطلاعات کے مطابق پانچ خواتین بھگدڑ اور دم گھٹنے سے دم توڑ گئے۔

ہزاروں زائرین تفتان بارڈر پر کئی دن سے محصور ہوئے رہے اور اب بھی بڑی تعداد پاک ایران بارڈر پر موجود ہے۔ جس کی وجہ پاکستانی سائیڈ پر امیگریشن پراسیس بتائی گئی ہے۔ انتہائی بڑی مجرمانہ غلفت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفتان ایف آئی اے امیگریشن دفتر کا عملہ انتہائی کم رکھا گیا۔ حالانکہ یہ بات ایف آئی اے حکام کو اچھی طرح معلوم ہے کہ محرم اور صفر میں زائرین کی تعداد عام مہینوں سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔ اس اہم بارڈر پر صرف دو اہلکار بٹھائے گئے جس کے باعث زائرین ایران میں داخل نہیں ہو پا رہے۔ کئی روز سے ہزاروں زائرین لمبی لائنوں میں دن کو کھڑے ہوتے ہیں اور رات کو سخت موسم اور گرد کے طوفانوں کی مصیبت سے دوچار ہو رہے ہیں۔

ایف آئی اے اسلام آباد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید عملہ بھجوا دیا گیا ہے تاہم اس میں صداقت دکھائی نہیں دیتی، ملی ذمہ داران کی جانب سے بھی طفل تسلیوں کا سلسلہ شروع ہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ محرم اور صفر کے لئے بروقت عملہ بھجوایا جاتا تاکہ زائرین ان شدید مشکلات سے دوچار نہ ہوتے، مختلف حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ایف آئی اے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ زیر نظر وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک ایران بارڈر تفتان امیگریشن دفتر میں صرف دو اہل کار موجود ہیں

این ایچ نقوی۔اسلام آباد

SHARE

LEAVE A REPLY