برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے آف شور کمپنیوں میں ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے پر ملکہ الزبیتھ سے معافی کا مطالبہ کردیا ہے ۔
پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبیتھ دوئم نے آف شور کمپنیوں میں 1کروڑ پائونڈ کی سرمایہ کاری کی تھی ،جس سے انہیں آمدن بھی ہوتی تھی ،شاہی امور کے ماہرین نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکہ نے کچھ غلط نہیں کیا ،اس لئے معافی کی ضرورت نہیں ۔
لندن میں سی بی آئی کی تقریب سے خطاب میں لیبر پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ٹیکس سے بچنے کے لئے آف شور کمپنی میں سرمایہ لگانے والوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ برطانیہ میں ٹیکس سے بچانے کے لئے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو معافی کے ساتھ اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ انہوں معاشرے کے لئے کیا کیا ہے ؟
تقریب سے خطاب میں ان کا کہناتھاکہ پیدوار میں کمی سے ملک میں غربت بڑھے گی ،ہمیں پیدواری کمی سے بچنے کے لئے سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی اور لوگوں پر توجہ دینا ہوگی ،ماہرافرادی قوت کے لئے حکومت کو توجہ دینا ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY