امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوريا کی ’ظالم آمريت‘ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک امريکا کو کمزور نہ سمجھا جائے۔ جنوبی کوريائی پارليمان سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے شمالی کوريائی رہنما کم جونگ ان کو جوہری عزائم ترک کرنے کے بدلے ايک روشن مستقبل کی پيش کش بھی کی۔

ٹرمپ پچھلے چوبيس برسوں ميں سيئول حکومت کی پارليمان سے خطاب کرنے والے پہلے امريکی صدر ہيں۔ اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری پر زور ديا کہ شمالی کوریا کی اشتعال انگيزی اور متنازعہ جوہری پروگرام کی روک تھام کے ليے عملی اقدامات اٹھائے جائيں۔ ٹرمپ آج بروز بدھ چين پہنچ رہے ہيں

SHARE

LEAVE A REPLY