صدر ٹرمپ کے نامزد امیدوار بریٹ کیونو سپریم کورٹ میں تاحیات جج کے عہدے پر منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکی سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی تاحیات ہوتی ہے۔

بریٹ کیونو کے جج منتخب ہونے کے امکان میں اضافہ دو کلیدی سینیٹرز کی رائے ان کے حق میں تبدیل ہونے کےبعد ہوا ہے۔

جمعے کے روز دو اہم سینیٹرز نے کہا کہ نامزد جج پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ، انہیں نامزدگی کی توثیق کے حق میں ووٹ دینے سے روک نہیں سکے گا۔
ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں دائیں بازو کی اکثریت سے متعلق صدر ٹرمپ کی مہم کامیاب ہو گئی۔

سینیٹ میں جج کی نامزدگی اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات پر کئی ہفتوں سے بحث جاری تھی۔ کیونو اور ان پر زمانہ طالب علمی کے دوران جنسی حملے کی کوشش کرنے کا الزام لگانے والی خاتون، جو اب یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، دونوں ہی سینیٹ میں پیش ہو چکے ہیں اور سوال جواب کے طویل اور کھٹن مرحلے سے گزر چکے ہیں۔

سینیٹ نے نامزدگی کی توثیق، الزامات سے متعلق ایف بی آئی کی تحقیقات تک ملتوی کر دی تھی۔

سینیٹر کولنز نے کہا ہے کہ کیونو کے متعلق ان کی رائے اس لیے تبدیل ہوئی ہے کیونکہ انہیں الزام لگانے والی خاتون ڈاکٹر فورڈ کی بات میں وزن نظر نہیں آتا۔

جب کہ سینیٹر مین شن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فورڈ نے جو کچھ کہا ہے، ممکن ہے ایسا ہوا ہو، لیکن حقائق یہ ظاہر نہیں کرتے کہ وہ شخص کیونو ہی تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY