پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف اپنا دفاع کرنیکا مکمل حق ہے،امریکا

0
646

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان  کا حق ہے۔ افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ میں منگل 3 جنوری کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نیشنل سیکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں، دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا ہے، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، افغانستان کو چاہیئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہوگی۔

نیڈ پرائس نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں۔

امریکی ترجمان کے مطابق امریکا افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں، افغان طالبان وعدے پورے نہیں کر رہے ، افغانستان میں این جی اوز اور خاص طور پر خواتین کو کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اتحادی طالبان کے فیصلوں پر رد عمل دیں، جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY