سوال رہبری نہیں منصفی کا ہے: اعلامیہ نون لیگ

0
1029

پانامہ فیصلے کے خلاف نواز شریف کی نظرثانی درخواستوں کے فیصلے کے ردعمل میں نون لیگ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان نے کسی تذبذب کے بغیر عدالتی فیصلوں پر عمل کیا، سیاسی حریفوں کی جلسوں جیسی زبان برداشت نہیں کی جا سکتی۔

نون لیگ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدلیہ جیسے مقدس ادارے کے لئے نواز شریف کی جد و جہد تاریخ کا حصہ ہے، مسلم لیگ نون آئندہ بھی آزاد اور آئین کے تحفظ کی علم بردار عدلیہ کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی، مقدس عدالتی منصب کو سیاسی شخصیات یا کسی بھی پاکستانی کی کردارکشی کیلئے استعمال کرنے کو عدلیہ کی آزادی کے لبادے میں نہیں چھپایا جا سکتا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو بینچ کے شعر میں ایک لفظی تبدیلی صورتحال کی صحیح ترجمانی کریگی:

تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں تیری منصفی کا سوال ہے

SHARE

LEAVE A REPLY