رجسٹرارسپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات بل سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل 2017 سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیاجاسکتا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید اور پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن ایکٹ 2017 کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں جن پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا، جبکہ پیپلزپارٹی اور شیخ رشید نے اعتراضات کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ بطور رکن اسمبلی نااہل ہونے والا شخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتا اور نوازشریف کو ن لیگ میں عہدہ دلوانے کے لیے الیکشن ایکٹ میں خصوصی ترامیم کی گئیں جو آئین سے متصادم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY