لندن :کلثوم نواز کی حالت انتہائی نازک، بے ہوشی طاری، لائف سپورٹ مشین پر

0
845

بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا، نواز شریف اور مریم بھی ہارلے اسٹریٹ کلینک موجود ہیں، حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ والدہ کی حالت تشویشناک ہے، مریم نواز کی قوم سے دعاؤں کی اپیل۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا، بعد ازاں انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کر دیا گیا تھا اور اب تک وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق کلثوم نواز 20گھنٹے سے وینٹی لیٹر پر ہیںاور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ہے جبکہ کلثوم نواز کو دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔

کلثوم نواز کو گزشتہ رات حالت بگڑنے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں تھیں، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کیا اور کمزوری کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔

علاوہ ازیں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں اور شریف خاندان کے افراد اسپتال میں ہی موجود ہیں۔

قبل ازیں نوازشریف کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر بیگم کلثوم کی طبیعت سےمتعلق آگاہ کیاگیا۔

دوسری جانب نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ چکے ہیں اور شریف خاندان کے افراد اسپتال میں ہی موجود ہیں۔ شریف خاندان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعا کریں

SHARE

LEAVE A REPLY