چند راتوں کی خراب نیند صحت متاثرکر سکتی ہے

0
198

برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف چند راتوں کی خراب نیند آپ کی صحت خراب کر سکتی ہے ۔
یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں ایک تجربہ کیا گیا جس میں پوری نیند کرنے والے رضاکاروں کو شامل کیا گیا۔
پہلی تین راتوں میں انہیں 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنے دی گئی، جبکہ اس کی اگلی 3 راتوں میں ان کی نیند کو 4 گھنٹوں تک محدود کر دیا گیا، جس کا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ ان میں اضطراب، ذہنی دباؤ اور مایوسی میں اضافہ ہوا، دماغی خلل اور عدم اعتماد کے جذبات بھی پیدا ہوئے۔
تحقیقات کے مطابق خراب نیند سے خون میں شوگر کی مقدار بگڑ جاتی ہے اور اس کے علاوہ ڈی این اے پر بھی برے اثرات پڑتے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY