حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس سپریم کورٹ میں پہنچ گیا

0
96

شہباز شریف اور حمزہ سمیت شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس سپریم کورٹ پہنچ گیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ13 نومبر سے سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل پر بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 13 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں نیب کی اپیل پر پیر کو روز سے سماعت کا آغاز کرے گا، بینچ میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں ۔
قومی احتساب بیورو نے 20 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے 2014ء میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی کارروائی ختم کرنے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، پاناما بینچ کے آبزرویشن پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
درخواست پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کی آبزرویشن کے اورکیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے آنے والی نئی شہادتوں کی روشنی میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھی۔
نیب کے پراسیکوٹر جنرل کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 185 تھری کے تحت دائر کی گئی ،اپیل میں شریف خاندان کے تمام افراد کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔
17سال قبل نیب نے نواز شریف، میاں محمد شریف ، شہباز شریف ،عباس شریف اور ان کہ اہلیہ صبیحہ، نواز شریف کے بچوں حسین، حسن اور مریم نواز اور وزیر اعلی پنجاب کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
ریفرنس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شریف خاندان کے افراد نےحدیبیہ پیپرز ملز کے ذریعے ایک ارب 24 کروڑ روپے کے اثاثے غیر واضح ذرائع سے بنائے جو ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

SHARE

LEAVE A REPLY